ہوناور،6/ مئی (ایس او نیوز) جنگل واسیوں کو قانونی حقوق دلانے کی جدوجہد میں سرگرم 'ہوراٹا سمیتی' کی طرف سے کل 7 مئی کو ہوناور میں جو 'جنگل واسیوں کو بچاو' ریالی منعقد ہورہی ہے اس کا افتتاح سینئر سماجی دانشور کاگوڈ تمپّا کے ہاتھوں ہوگا۔
ہوراٹا سمیتی کی طرف سے جاری کیے گئے پریس ریلیز کے مطابق کرناٹکا ہائی کورٹ کے جج جسٹس ایچ این ناگ موہن داس کلیدی خطاب کریں گے ۔ اعزازی مہمان کے طور پدم شری اعزاز یافتہ شریمتی تلسی گوڈا شریک ہونگی۔
مہمانان خصوصی کے طور پر آدی چنچن گری مٹھ کی مرجان شاخ کے شری شری نشچل نند ناتھ سوامی جی ، ہوناور چرچ کے فادر گیبریئل لوپیز، بھٹکل مجلس اصلاح و تنظیم کے جنرل سیکریٹری عبدالرقیب ایم جے ، گدگ کے سماجی دانشور ڈی آر پاٹل شرکت کریں گے۔
پریس ریلیز کے مطابق یہ ریالی دوپہر 3.30 بجے ہوناور پولیس پریڈ گراونڈ سے شروع ہوگی اور شہر کے اہم راستوں سے گزرتے ہوئے 4 بجے نیو انگلش اسکول کے ہال میں جلسہ کی شکل اختیار کرے گی۔